’’ڈالر گرل‘‘ ایان علی کو عدالت سے حیران کُن ریلیف مل گیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ ایان علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے کسٹم حکام کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسٹم حکام کی مقدمے میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کرنے کی استدعا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ فیصلے میں کسٹم حکام کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے ۔


اسلام آبادہائیکورٹ نے کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔ کسٹم کی خصوصی عدالت کے اکتیس مارچ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التواء تھی۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر رقم کی سمگلنگ کا الزام تھا ۔







شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.