مریم نواز کی اعلیٰ عسکری شخصیت سے ملاقات کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی؟ سینئر صحافی نے نیا کٹا کھول دیا

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مریم نواز اور اعلیٰ عسکری شخصیت میں ملاقات کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی؟ انکشاف ہوگیا۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ چند روز قبل مریم نواز نے ایک عسکری شخصیت سے ملاقات کی تھی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے


چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز جن جنرل کے خلاف باتیں کر رہی ہیں کچھ عرصہ قبل رات کے اندھیرے میں ان سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔میں مریم نواز سے سوال کرتا ہوں کہ آخر اس ملاقات میں کون سی باتیں ڈسکس کی گئی تھی۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ میں مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں وہ اس خبر کی تردید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور آج کل مریم نواز ان ہی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔مریم نواز نے اس ملاقات میں مطالبہ کیا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا چاہتے ہیں،مریم نواز بتائیں کہ وہ فوج مخالف بیانات دیتی ہیں تو پھر ایجنسی یا فوج کے سربراہ سے ملاقات کے لیے کیوں گئیں۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.