مریم نواز کی سکردو سے اسلام آباد ہنگامی واپسی، الیکشن مہم چھوڑ کر کیوں آگئیں؟ اصل خبر سامنے آتے ہی تہلکہ مچ گیا – Hassan Nisar Official Urdu News Website

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی سکردو سے اسلام آباد واپسی ہوئی ہے۔ مریم نواز شریف کو سکردو گلگت شاہراہِ بند ہونے پر اسلام آباد واپس آنا پڑا ،مریم نواز شریف پھر اسلام آباد سے گلگت واپس جائیں گی ،مریم نواز شریف 12 نومبر


تک گلگت میں قیام کریں گی۔مریم نواز گلگت سمیت مختلف علاقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی۔ واضح رہے کہ مریم نواز ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے گلگت بلتستان گئی ہوئی ہیں، مریم نواز نے دو روز میں مختلف جلسوں سے بھی خطاب کیا ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوفزدہ ہےعوام میں نہیں جاسکتا ،حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،دنیا دیکھے گی گلگت بلتستان کوصوبہ بھی ن لیگ بنائے گی،لوٹے تھوڑا سا بھی دباؤبرداشت نہیں کرسکتے،لوٹے دباؤ برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی کی خدمت کیا کریں گے،پچھلے دنوں ایک شخص گلگت بلتستان صوبے کا جھانسہ دے کرچلا گیا، آپ سے وعدہ ہےآپ کی غربت، تعلیم اور صحت کیلئے لڑوں گی۔ مریم نواز 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی.مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ مریم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔ دورے کے دوران مریم نوازشریف پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی۔





شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.