پکی یاری۔!! وزیراعظم عمران خان کی انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات شیڈول، سیاسی منظر نامے کو ہلا دینے والی خبر

0

لاہور (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد جلسہ کے بعد لاہور کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور میں (ق) لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین سے ہسپتال میں ملاقات اور انکی عیادت کریں گے۔


وزیراعظم دورہ حافظ آباد میں سرکٹ ہاؤس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد کے عوام کیلئے 400 بیڈ کے جدید اسپتال کی تعمیر کا اعلان کریں گے ،وزیراعظم حافظ آباد کے طلبا و طالبات کیلئے جدید یونیورسٹی کیمپس کا بھی اعلان کریں گے ،وزیر اعظم دورہ حافظ آباد میں شہر کی ترقی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کریں گے ،وزیر اعظم حافظ آباد میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ حافظ آباد جلسہ کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور میں چوھدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے ۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈٰیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔ ان کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش بھی کی، تاہم انھیں بتایا گیا کہ آکسیجن ماسک کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.