بریکنگ نیوز:کورونا کے مریضوں میں اضافہ، ملکہ الزبتھ ہسپتال کو عام مریضوں کیلئے بند کردیا گیا

0

ایسٹ لندن (ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ ہسپتال میں پہلے سے بک کیے ہوئے تمام آپریشنز اور مریضوں کے معانئے کو نئے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیاہے۔ اس علاقے میں پاکستانیوں کی شرح آبادی 20 فیصد سے زائد ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کے مریضوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔


یونیورسٹی ہاسپٹلز برمنگھم این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ (یو ایچ بی) ، جو انگلینڈ کا سب سے بڑا ہسپتال ٹرسٹ ہے ، نے کہا کہ اس کے سب سے بڑے ہسپتال میں انتہائی بیمار مریضوں میں “نمایاں” اضافے کی وجہ سے تمام آپریشنز کو ملتوی کرنا پڑے گا۔ یو ایچ بی نے کہا کہ سٹن کولڈ فیلڈ میں واقع گڈ ہوپ ہسپتال کو بھی گائنی کے تمام طبی معائنے اور آپریشنز ملتوی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ نومبر کے آخر تک ملکہ الزبتھ ہسپتال میں شیڈول کی تمام غیر ہنگامی سرجریز کو دوبارہ ترتیب دینا پڑے گا ۔ ہسپتال کے مالکان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “کوئین الزبتھ ہسپتال برمنگھم میں ہنگامی طور پر تمام منصوبہ بند طریقہ کار ملتوی کردیا گیا ہے۔ گڈ ہوپ ہسپتال میں امراض نسواں کی اپوائنٹمنٹس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ “یہ ایک انتہائی مشکل فیصلہ ہے اور اسے ہلکا نہیں لیا گیا ۔ ہم جانتے ہیں کہ متاثرہ مریض اس فیصلے سے پریشان ہوں گے اور اس کے لئے ہم صرف معافی مانگ سکتے ہیں۔ تاہم ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ فوری نگہداشت والے تمام افراد علاج معالجے تک رسائی حاصل کرسکیں۔‘‘”








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.