بریکنگ نیوز:جو کوئی نہ کر سکا خان نے کر دکھایا ۔۔۔خیبرپختونخوا کے شہریوں کا بڑا خواب پورا ،عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

0

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج خیبرپختونخوا کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کا عملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد شہری شناختی کارڈ کو بطور ہیلتھ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آج کےپی کے شہریوں



کیلئے ہیلتھ کارڈ کاعملی آغاز کریں گے ، جس کے بعد سوات کے شہری شناختی کارڈ کوبطورہیلتھ کارڈ آج سے استعمال کرسکیں گے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان سوات میں بڑےاسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کے دورے کے دوران سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کیلیے بڑا پیکیج متوقع ہے۔یاد رہے خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.