اللہ کی شان ۔۔۔گلگت بلتستان کی تباہی کا دعویٰ کرنے والی موصوفہ سےکوئی پوچھے ۔۔۔!!! حکومت کا مریم نواز کی تقریر پر رد عمل ، دن میں تارے دکھا دئیے

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کو یاد کرایا ہے کہ گزشتہ 5 سال تک گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے خطاب سے اقتباس ’ گلگت بلتستان کو تباہ کردیا گیا‘ شیئر کیا


اور کہا کہ ’ موصوفہ ایک بار پھر بھول گئیں کہ گلگت میں 2015 سے 2020 تک نااہل لیگ کی حکومت تھی۔‘خیال رہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں وہاں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ وہ لوٹوں کا گھیراؤ کریں۔ مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا مطلب جسمانی گھیراؤ نہیں تھا۔آج (جمعہ کو) مریم نواز نے اپنے ترجمان محمد زبیر کی وضاحت کی تردید کردی اور کہا کہ ان کی گھیراؤ سے مراد اصل میں گھیراؤ تھی۔





شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.