بریکنگ نیوز:کراچی میں دھماکہ،ہلاکتوں کی اطلاعات موصول – Hassan Nisar Official Urdu News Website

0

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں غبارے کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، بچی اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو بچیاں زخمی۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں غبارے بیچنے والے شخص کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کے


علاوہ وہاں پر موجود بچیوں میں سے ایک بچی بھی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے والی بچیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمی ہونے والی بچیوں میں 6 سالہ صدیقہ اور 8 سالہ لائبہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق غبارے بیچنے والے شخص اور جاں بحق ہونے والی بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.