بریکنگ نیوز:حفیظ سنٹر کے بعد لاہور کی ایک اور بڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔۔۔تازہ ترین اطلاعات

0

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے حفیظ سنٹر کے بعد لبرٹی مارکیٹ کے ایک پلازہ میں موجود دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔لبرٹی مارکیٹ میں پلازے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نجی ٹی وی چینل


کے مطابق لبرٹی چوک کے قریب پلازے میں موجود دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، مقامی افراد نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریسکیو کو بھی طلب کرلیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کی چار گاڑیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لوگوں کو موقع سے دور ہٹایا جارہاہے تا کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی مشکل نہ ہو۔یادرہے کہ چند ہفتے قبل گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، شہر بھر سے 30 سے زائد فائربریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف عمل رہیں تاہم تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا اور بالآخر سب کچھ جلا کر ہی ٹھنڈی ہوئی ۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.