بریکنگ نیوز:نواز شریف کو زبردست ریلیف۔۔۔عدالت نے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا

0

لاہور(ویب ڈیسک) عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر نوازشریف، سابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف 302 کا مقدمہ خارج کردیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں پی ٹی آئی


کارکنان کی ہلاکتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصلہ عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سنایا۔2014 کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کے خلاف 302 کا مقدمہ کیا گیا تھا۔عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے اخراج رپورٹ پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اخراج رپورٹ پر نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان اور ضلعی انتظامیہ کو کیس خارج کر دیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سیاست میں اہم ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ دو ہفتے پہلے جو بھونچال آیا تھا جو زلزلہ آیا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ جو کچھ ہمیں نظر آ رہا ہے نہ پارلیمنٹ رہے گی نہ صوبائی اسمبلیاں رہیں گی، نہ قومی اسمبلی رہے گی اور یہ سارے کا سارا جمہوری نظام تہس نہس ہو جائےگا، کیونکہ ایک نااہل، سزا یافتہ (نواز شریف) نے افواج پاکستان کے چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو للکارا ہے، انہوں نے کہا کہ دیکھنا اب ٹانگیں کانپتی کیسے ہیں اور کیسے یہ ہوتا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ ریاست اتنی کمزور نہیں ہے کہ وہ ایک سزا یافتہ اور نااہل ہو اور وہ ضمانت پر رہا ہو، اس ایک شخص کے کہنے پر یا ایک خاندان کے کہنے پر پورے کا پورا افواج پاکستان کا جو ادارہ ہے وہ بالکل ملیامیٹ ہو جائے گا خدانخواستہ، اور پاکستان کا جمہوری نظام بھی زمین بوس ہو جائے گا، ہم نے یہ کہا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے پاکستان اتنا کمزور نہیں ہے اور پاکستان کے ادارے بھی اتنے کمزور نہیں ہیں، ان لوگوں نے بیرونی عناصر اور اندرونی سپاٹ فکسر سے مل کر یکدم یلغار کرنے کی حکمت عملی بنائی، ان کا خیال تھا کہ اس وجہ سے عوامی لہر اٹھے گی اور اس سے یہ لوگ فائدہ اٹھائیں گے اور پھر یہ لوگ ہم سے معاملات طے کریں گے اور پھر ہم اپنی مرضی سے ان کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اپنے لئے رعایتیں حاصل کریں گے، اپوزیشن والوں کا پہلا اندازہ غلط نکلا اور مذاکرات نہیں ہوئے۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.