باقاعدگی سے روزانہ ساگو دانہ کا استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ۔۔۔ جان کر آپ بھی اسے روٹین بنا لیں گے

0

لاہور (خصوصی رپورٹ ) غذائیت سے بھر پور ساگودانہ سے سب ہی بخوبی واقف ہیں، آسانی سے مارکیٹ میں دستیاب ساگودانہ تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے حیرت انگیز فوائد سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔سفید رنگ کے گول اور چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے دانے ساگو دانہ کو بعض علاقوں میں
سابو دانہ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے، یہ بہت صحت بخش اور ہلکی غذا ہے، زیادہ تر لوگ اسے پیٹ کی خرابی، بیماری یا بچوں کی خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس غذا کو ہر عمر کا فرد کھا سکتا ہے۔

ساگو دانہ جیب پر نہایت سستا اور پکانے میں بہت آسان ہے، آسانی سے ہضم ہو جانے والا ساگودانہ کمزور بچوں اور مریضوں کے لیے بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔کیلشیئم، آئرن اور فائبر سے بھر پور ساگودانہ ہڈیوں کی صحت اور مرمری ہڈیوں کی لچک کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے استعما ل سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے، ساگودانہ کو بچوں کی ابتدائی غذا میں شامل کرنے سے بچوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور قد میں اضافہ ہوتا ہے۔ساگو دانہ کو روز مرہ کی غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے، ساگودانہ پروٹین کی بھر پور مقدار فراہم کرتا ہے، ساگودانہ کے استعمال سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور متاثرہ پٹھوں کی افزائش ہوتی ہے ۔

ساگو دانہ پوٹاشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب خون کی گردش متوازن رکھتا ہے جس سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے، ساگو دانہ کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے، بی پی کے مریضوں کے لیے ایک دن میں ایک کپ سادہ پکا ہوا ساگو دانہ تجویز کیا جاتا ہے، اس کے باقاعدگی کے استعمال سے با آسانی بلڈ پریشر کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ورزش یا دیگر سخت جسمانی سرگرمیوں میں زیادہ دیر تک مشغول رہنے والے افراد کے لیے ساگو دانہ بے حد مفید ہے، اس کے استعمال سے تھکن کم ہوتی ہے اور کمزوری دور ہوتی ہے، مسلز بنانے کے شوقین افراد اسے اپنے ناشتے میں شامل کر سکتے ہیں، دن کے آغاز میں اسے کھانے سے تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور انسان خود کو ہلکا اور طبیعت مثبت محسوس ہوتی ہے۔

شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.