عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ 

0

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 9.80 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد سونا فی اونس 1957.70 ڈالر ہو گیاہے جبکہ دوسری جانب خام تیل کی قیمت میں 24 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 37.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر بہتری کا رجحان دیکھنے میں آیاہے ، کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 42 ہزار 530 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 42 ہزار 720 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

سٹاک ایکسچینج میں ایک مرتبہ پھر کمی واقع ہوئی اور یہ ترقی کا سفر مسلسل جاری نہ رہ سکا اور انڈیکس 42 ہزار 456 پوائنٹس پر آ گیا ۔

شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.