رات کوجب بھی آنکھ کھلے تو یہ کلمات پڑھ لیں

0

ایک بہت ہی بابرکت اور ایک بہت ہی خاص وظیفہ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عمل کا صدقہ ہماری تمام مشکلات آسان فرمائے۔ آج کا جو وظیفہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں کا وظیفہ ہے۔ ” یا اللہ ، یار حمن ، یارحیم” کے نام ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے ناموں کا صدقہ ہماری مشکلات کو آسان فرما دے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات جو ہے۔ ہماری تما م پریشانیوں ، مصیبتوں کو ختم کردے ۔

اللہ تعالیٰ کی ذات بڑی بے نیاز ذات ہے۔ بڑی غفور ورحیم ذات ہے۔ یہ ساری کی ساری تعریفیں اللہ تعالیٰ کےلیے ہیں۔ جوتما م جہانوں کا رب ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کا سب سے پہلے ہم شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نےہمیں اس قابل بنایا۔ کہ ہم اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔ اللہ تعالیٰ کے حبیب کا ذکر کریں۔ یقین جانیے ایسی بھی دنیا کے اندر مخلوق موجود ہے۔

جن کو توفیق نہیں ہوتی کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کا ذکر کرسکیں۔ ویسے تو چرند پرند سبھی جو ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔ درخت ہوگئے ، چرند پرند ہوگئے۔ ہر چیز جو ہے۔ بے جان چیز جو ہے۔ وہ بھی اللہ تعالیٰ کےآگے جھکی ہوئی ہے۔ ہم تو اشر ف المخلوقات ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا۔ ہمیں اپنے پیارے محبوب حضرت محمدﷺ کا امتی بنایا۔ ہمیں اس کے نبی کا امتی ہونا فخر محسوس کرنا چاہیے۔ کہ اللہ تعالیٰ کا بڑافضل اور کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے پیارے محبوب کا امتی بنایا۔

آج کا وظیفہ رات کا ہے۔ رات کو جب بھی آپ کی آنکھ کھلے تو آپ نے تسبیح اور یہ کلمات اللہ تعالیٰ کےمبارک نام پڑھ لیں۔ کتنی دفعہ پڑھنے ہیں ؟ کیسے پڑھنے ہیں؟ اور جو ہے۔ پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ وہ آپ کو بتا ئیں گے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ وظیفہ بالخصوص ان نوجوان خواتین کے لیے ہے۔

جو کاروبار کے سلسلے میں یا جاب کےسلسلے میں دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر نوجوان پی ۔ ایچ ۔ڈی کرکے بھی ، خواتین بھی ایم فل ، بی ایس کرکے بھی ان کے پاس ڈگریاں تو بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ لیکن ان کی جاب نہیں لگ رہی ہوتی ہے۔ ساری کی ساری بات ڈگر ی پر نہیں ہوتی۔ انسان کو خود بھی کرنا چاہیے۔ دیکھنا چاہیے ۔ اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ کہ اس نے جتنا وقت اپنی یونیورسٹی کو دیا۔ اپنی پڑھائی کو دی۔ اب اس نے ڈگریاں تولے لی ہیں۔

لیکن اب اسے یہ سوچنا چاہیے کہ اللہ کی ذات کی خاطر کیا کرنا چاہیے ؟ کہ اس نے اللہ کے لیے کیاکیا؟ پہلی بات تو یہ ہے کہ معاشرے کے اندر بہت بری عادت جو ہے پھیل رہی ہے۔ کہ ہمارے نوجوان اور خواتین رات کو بہت زیادہ لیٹ سوتے ہیں۔ ایک بجے ، دو بجے یا تین بجے سوجاتے ہیں۔ پھر صبح دس بجے اٹھ جاتے ہیں۔

انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ فجر کی نماز پڑھی ہے۔ یا نہیں پڑھی ہے۔ ہرانسان کا رزق جو ہے وہ فجر کےوقت اس کے دروازے پر آتاہے۔ جو انسان جاگ رہا ہوتا ہے۔ فجر کی نماز پڑھتا ہے۔ اس کا رزق اس کے حوالے کردیا جاتاہے۔ اور جو انسان غفلت کی نیند سو رہا ہوتاہے ۔اس کا رزق واپس چلا جاتا ہے۔ اب آپ کو وظیفہ بتا تے ہیں کہ رات کو جب بھی آپ کی آنکھ کھلے تو دائیں طرف مڑ کر ، پہلے اگر آپ سیدھے لیٹے ہیں۔ یا بائیں طرف کروٹ لی ہے۔ توآپ کی آنکھ کھل رہی ہے۔

تو آپ نے دائیں طرف کروٹ بدل کر جو سونے کا طریقہ ہے۔ آپ نے تین مرتبہ اول وآخر درود شریف پڑھناہے۔ اور درمیان کے اندر جو تین نام ” یااللہ ، یارحمن ، یا رحیم “، آپ نے یہ تین نام سات مرتبہ پڑھنے ہیں۔ درود شریف درود ابراہیمی پڑھ لیں۔ یا کو ئی اور مختصر درود پاک پڑھ لیں۔

شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.