سحری اور افطاری کے بعد سورۃ کوثر پڑھ کے بٹوے پر دم کرنے کا فائدہ

0

رمضان کا مہینہ ایک مبارک اور باعظمت مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل ہوتی رہتی ہے، اس مہینہ میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا ہے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا، یہی وہ مہینہ ہے جس میں انسان دنیا و آخرت کی نیکیاں حاصل کرتے ہوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

اور پچاس سال کا معنوی سفر ایک دن یا ایک گھنٹہ میں طے کر سکتا ہے. اپنی اصلاح اور نفس امارہ پر کنٹرول کی ایک فرصت ہے جو خدا وند متعال نے انسان کو دی ہے . خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیںایک بار پھر ماہ مبارک رمضان نصیب ہوا اور یہ خود ایک طرح سے توفیق الہٰی ہے تا کہ انسان خدا کی بارگاہ میں آکراپنے گن اہوں کی بخشش کا سامان کر سکے ، ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیںجو پچھلے سال ہمارے اور آپ کے ساتھ تھے

لیکن آج وہ اس دار فنا سے دار بقاء کی طرف منتقل ہو چکے ہیں۔ماہ مبارک عبادت و بندگی کا مہینہ ہے۔

امام جعفر صادق ؑ فرماتے ہیں: خدا وند متعال فرماتا ہے: اے میرے سچے بندو ! دنیا میں میری عبادت کی نعمت سے فائدہ اٹھاؤ تاکہ اس کے سبب آخرت کی نعمتوں کو پا سکو ۔یعنی اگر آخرت کی بے بہا نعمتوں کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو پھر دنیا میں میری نعمتوں کو بجا لاؤں اس لئے کہ اگر تم دنیا میں میری نعمتوں کی قدر نہیں کرو گے تو میں تمہیں آخرت کی نعمتوں سے محروم کر دوں گا .

اور اگر تم نے دنیا میں میری نعمتوں کی قدر کی تو پھر روز قیامت میں تمھارے لئے اپنی نعمتوں کی بارش کردوں گا۔انہی دنیاکی نعمتوں میں سے ایک ماہ مبارک اور اس کے روزے ہیں کہ اگر حکم پرور دگار پر لبیک کہتے ہوئے روزہ رکھا ، بھوک و پیاس کو تحمل کیا تو جب جنّت میں داخل ہو گے توآواز قدرت آئے گی۔

ترجمہ: اب آرام سے کھاؤ پیو کہ تم نے گذشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا ہے ۔

ماہ مبارک کے روز و شب انسان کے لئے نعمت پروردگار ہیں جن کا ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چاہئے ۔ لیکن سوال یہ پیداہوتا ہے کہ ان بابرکت اوقات اور اس زندگی کی نعمت کا کیسے شکریہ ادا کیا جائے ، امام جعفر صادق ؑ فرماتے ہیں: جس شخص نے صبح اٹھتے وقت چار بار کہا : الحمد للہ ربّ العالمین اس نے اس دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے شام کو کہا اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا ۔

کتنا آسان طریقہ بتادیا امام ؑ نے اور پھر اس مہینہ میں تو ہر عمل دس برابر فضیلت رکھتا ہے، ایک آیت کا ثواب دس کے برابر ، ایک نیکی کا ثواب دس برابر،امام علی رضاؑفرماتے ہیں : جو شخص ماہ مبارک میں قرآن کی ایک آیت پڑھے تو اس کااجر اتنا ہی ہے

جتنا دوسرے مہینوں میں پورا قرآن پڑھنے کا ہے۔آج کا عمل رمضان المبارک کاوظیفہ ہے اور سورۃ الکوثر کے حوالے سے ہے اس کا مقصد اپنے مال ودولت میں بے پناہ اضافہ کرنا اتنا اضافہ کرنا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو غیب سے رزق عطاء فرمائے گا آپ کم کوشش کریں اور رزق زیاہ ملے گا۔ آپ نے صبح اورشام کرنا ہے ۔

صبح فجر نماز کے بعد اور شام میں نماز عشاء کے بعد سورۃ الکوثر کو 129مرتبہ پڑھنا ہے ۔پڑھ کر اپنے پرس پر دم کرلینا ہے جب بھی اپنے پرس میں پیسے رکھیں یا نکالیں ۔تو ایک دفعہ سورۃ الکوثر مع تسمیہ پڑھ لیا کریں اللہ تعالیٰ آپ کے مال میں اتنا اضافہ فرمائے گا کہ آپ کے وہم وگمان میں بھی ہوگا ۔

شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.