نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانا کتنا مشکل ہے ۔۔۔ (ن) لیگ کے ترجمان محمد زبیر نے بھی خاموشی توڑ دی

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ وترجمان نوازشریف اور مریم صفدرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانا کوئی مشکل نہیں ، اگر مشکل ہوتا تو میں کبھی بھی ان کا ترجمان نہ بنتا۔نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں نوازشریف کا بہت سے


لوگوں کے لیے سرپرائز تھا، کچھ کے لیے منفی اور کچھ کے لیے مثبت سرپرائز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اپنے انٹرویو میں درست بات کی ، ان کے بیان سے سب کو سرپرائز ملا کیونکہ دوسال قبل کوئی بھی سلیکٹر کا لفظ استعمال نہیں کرتا تھا۔ فیصلے اسلام آباد کے بجائے کہیں اور سے ہونا یہ درست روایت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ اٹھانا کوئی بھی مشکل نہیں کیونکہ اگر مشکل ہوتا تو کبھی بھی نوازشریف اور مریم صفدر کا ترجمان نہ بنتا ۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.