(ن) لیگ کی مشکلات میں اضافہ۔۔۔بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدورنے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

0

کوئٹہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے صدور نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں بڑا دھچکا لگا ہے، (ن) لیگ کے سینئر رہنما عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری


کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان کے بعد مکران، قلات اور نصیرآباد کے اضلاع کے (ن) لیگی صدور نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سیکریٹری جنرل جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی صدر قادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے جانے کا دکھ ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی میں لوگوں کے جانے سے فرق ضرور پڑتا ہے تاہم جلد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ورکرز کنونشن کروائیں گے جب کہ 2 یا 3 صدور کے علاوہ تمام اضلاع کے صدر (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔یادرہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ عبدالقادر بلوچ نے پارٹی ورکر کنوینشن سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر ن لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا۔ ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا۔ ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہدا کا رتبہ سیاست اور نواز شریف سے کئی بلند ہے. شروع سے ہی نواز شریف کی بے رخی دیکھ رہے تھے. بلوچستان کے کئی نواب اور سرداروں نے کہا کہ نواز شریف سے خیر کی توقع نہیں. نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا شامل ہے. نواز شریف نے اپنے محسنوں کو نہیں چھوڑا۔ نواز شریف تم نے جنرل جیلانی کی اچھائی کا کیا صلہ دیا جنرل ضیاء کے بیٹے نے تم سے ایک نیشنل اسمبلی سیٹ مانگی تم نے نہیں دی۔ نواز شریف نے نے مجھے بھی استعمال کیا۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.