جادو،کام، کاروبار کا آخری حل

0





اگر جادوکے ذریعے مالی بندش کردی گئی ہو یاویسے مالی وسائل گھٹتے گھٹتے ختم ہورہے ہوں تو روزانہ بہتر بار وقتِ مقررہ پر سورۃ القریش کا پڑھنا اکسیر کادرجہ رکھتا ہے ۔ بند ہ ناچیز نے سینکڑوں جگہ اس کا عمل کرایا اور ہر بار سوفیصد نتائج مشا ہدہ کئے ہیں۔اگر پہلے اکتالیس دن تک عشاء کے بعد ایک سودس بار پھر روزانہ بہتر بار کا معمول بنالیں تو اور بھی اچھا ہے۔ پڑھ کر باورچی خانہ میں کھا نے کی چیز وں پر بھی دم کرلیا کریں۔کھانے میں برکت:روزانہ سورۃالقریش 72بار پڑھ کر کھانے پینے کے گھر یلوسامان (آٹا، دالیں،چاول ،چینی وغیرہ) پردم کر نے سے ان میں اللہ پاک اتنی برکت دیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ بیس دن کا سامان مہینہ بھر سے زیادہ چلے گا اور کچن کبھی اشیا ئے خورد نی سے خالی نہ ہوگا۔ہر قسم کی بندش کھولنے کا عمل:بندش شادی,علم,عقل,رزق,دوکان,مکان اولاد.,وغیرہ سب کے لیے روحانیت سے حاصل کامل عمل ھے.بہت سی کتابوں میں غلط لکھا ھوا ھے اس لیے مجھے صحیح عمل آج ملا رب کریم کی عطا سے.طریقہ.اول اخر 14 بار درود سو مرتبہ یہ دعا پڑھیں اور جو بندش ھو اسکو کھولنے کی دعا کریں 21 دن میں ہر بندش کھل جائیگی.یہی عمل اپ پانی پر دم کرکے پی سکتے ہیں کاروبار کی جگہ دوکان مکان میں کونوں میں چھڑکاؤ کریں

.جہاں بے ادبی کا احتمال نہ ہو.ماخذ روحانی ہے کتابی نہیں یقین سے عمل کرین اور اللہ کی قدرت دیکھیں.بسم اللہ الرحمن الرحیم یا خالص یا مخلص یا خلاص یا غوث یا غیاث یا خواجہ خضر یا مھتر الیاس کل بند خلاص.عمل خاتمہ بندشِ شادی:جن بچے بچیوں کے رشتے نہ آتے ہوں یا رشتوں میں بندش ہو خواہ کسی بھی وجہ سے ان کے لیے یہ عمل بہت مجرب اور موثر ہے ۔عمل :نماز جمعہ کے فوراً بعد ایک دفعہ سورت جمعہ تلاوت کریں بعد اس کے یا لطیفُ 500 مرتبہ پڑھیں اور جمعہ کے علاوہ ہر روز رات کو سورت نور کی آیت 35 ، اللہ نور السموات والارض سے لیکر لكل شي قدیرا تک 111 دفعہ اور یا لطیفُ 1100 مرتبہ پڑھیں ۔ یہ عمل اکتالیس دن کا ہے انشاءاللّه اس دوران میں بہترین رشتے کا انتظام ہو جائے گا۔ سورةالجمعہ صرف جمعے والے دن اور باقی عمل روزانہ پڑھنا ہے ایک مہینہ تک پڑھنا ہے۔صدقہ حسب توفیق لازمی دیں اورنماز کی پابندی ضروری ہے۔بندش مکان یا دوکان معلوم کرنے کا عمل:اکثر دیکھنے میں آیا ہے،کہ اچھا بھلا چلتاہوا کاروبار یکدم ختم ہو جاتا ہے،اور نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اکثر کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو کر بندے کی معاشی بربادی کا باعث بن جاتا ہے،جب ایسی صورت حال ہو تو اس بات کو جان لینا چاہیے

کہ اس کے پیچھے کسی حاسد کا ہاتھ ہے،جس نے اپنے حس کے زیر اثر کسی عامل سے ایسا عمل کروایا ہے جو اس کے کاروبار کی تباہی اور بندش کا باعث بنا ہے،جس کی وجہ سے وہ بندہ پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔دوسری طرف ایسا فرد مسلسل ذہنی پریشانیوں کا شکار ہو کر ہائی بلڈپریشر شوگر اور کئی ایک دوسری لاعلاج بیماریوں کا دائمی مریض بن جاتا ہے،اس کا ذہن خراب ہو جاتا ہے،اس کے ایمان اور عقیدہ میں شدید فرق آجاتا ہے،اسکا الله تعالی عزوجل پر توکل اور یقین ختم ہو جاتا ہے،جس سے صورت حال بگڑ جاتی ہے،وہ نام نہاد عاملین جادوگروں کے پیچھے بھاگتا ہے جہاں سے فائدہ حاصل کرنے کی بجائے الٹا لٹ کر گھر آجاتا ہے،اور ہر طرف سے ناامید اور مایوس ہو کر م و ت کی گہرائیوں کی طرف قدم بڑھاتا ہے،اور باالآخر ایک روز م و ت کے منہ میں دفن ہو جاتا ہے۔ ترکیب عمل:مٹی لے کر اس کے اوپر ایک سو ایک مرتبہ یہ عمل پڑھیں،اول آخر درود شریف سات سات بار پڑھیں،یہ عمل رات کو بعد نماز عشاء کریں،بسم الله الرحمن الرحيم یا حی یا قیوم یا بدیع السموات والارض،مٹی کو سونگھیں اگر اس میں بدبو آئے تو جادو کیا گیا ہے اس کا علاج کریں،اگر بدبو نہ آئے تو کوئی کچھ نہیں ہوا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین










شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.