کورونا کے وار جاری۔!! ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر عالمی وبا کا شکار بن گئے

0

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو میں ملتان کی نمائندگی کیلئے منتخب کئے جانے والے بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد محمود اللہ پی ایس ایل 5 کے میچز نہیں کھیل سکیں گے۔


خیال رہے کہ ملتان سلطانز نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کی جگہ محمود اللہ کواسکواڈ میں لیا تھا۔ خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پی ایس ایل سیزن فائیو کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.