بریکنگ نیوز:رہائی کا پروانہ ۔۔۔خورشید شاہ کو عدالت نے حیران کن ریلیف دے دیا

0

سکھر(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پکڑے جانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو چار روز کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خورشید شاہ کو بھتیجی کے انتقال پر اس کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لیے چار روز کے لیے پے


رول پر رہا کر دیا گیا۔ خورشید شاہ 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خورشید شاہ کی پے رول پر رہائی کے دوران سکھر پولیس ان کی نگرانی کرے گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے ن لیگی راہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کا ایک شیدا ٹلی تھا جو یہ کہتا تھا کہ کارکن نواز شریف کے بیانیہ کی تاب نہیں لا سکیں گے میں اسے کہتا ہوں کہ آئے اور یہاں آ کر دیکھے یہ راولپنڈی کی عوام ہے جو نواز شریف کےبیانیے کے ساتھ ہے اور یہاں آئی بیٹھی ہے۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ووٹ کو عزت دو اور اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنے کا کہا۔اس کے علاوہ انہوں نے کچھ نہیں کہا۔حکومت کے وزرا ٹی وی پر بیٹھ کر اس بات کو غلط رنگ دیتے ارو فوج اور اپوزیشن کو لڑانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ہم نے صرف ان لوگوں کو ا۔لیکشن اور انتخاب میں مداخلت کرنے سے روکا ہے۔عمران خان چاہتا ہے کہ اس کا اقتدار بچا رہے اور وہ اس حوالے سے نواز شریف کے بیانیہ کو غلط رنگ دے رہا ہے تاکہ فوج ارو اپوزیشن آمنے سامنے آ جائیں ارو ا سکا اقتداربچا رہے۔(ن )لیگ فوج کی عزت کرتی ہے ارو اس کی قدر کرتی ہے۔ہم فوج کے بالکل بھی خلاف نہٰں ہیں ہم اس کٹھ پتلی وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ یہ سیدھا ہو جائے۔دراصل یہ شخص خود فوج کے خلاف ہے اور نواز شریف کےبیانیہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہاہے۔ہم نے تو صرف اتنی بات کی ہے کہ تمام ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے اور ملک کی منتخب حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے۔راولپنڈی کا شیطان شیدا ٹلی ہرزہ سرائی میں سب سے آگے تھا کہ ن لیگ فوج کے خلاف ہے میں اسے کہتا ہوں کہ ہم فوج سے محبت کرتے ہیں اور ن لیگ اور نواز شریف کے بیانیے کا ایسا ہرگز مطلب نہیں ہے جیسا رنگ دینے کی حکومتی اراکین کی طرف سے کوشش کی گئی ہے۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.