منحرف لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی میں واپسی کیلئے گیند حمزہ شہباز کی کورٹ میں ڈال دی – Hassan Nisar Official Urdu News Website

0

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے تین منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کی کوششیں شروع کردیں،اس سلسلے میں وہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تین نکالے گئے اراکین اسمبلی نے پارٹی میں واپسی کے لئے


ایک مرتبہ پھر کوششیں شروع کردی ہیں – تین اراکین پارٹی میں باعزت طریقے سے واپسی کے لئے قیادت سے رابطے کررہے ہیں- ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے اراکین اسمبلی قیادت کو پارٹی آئین پر ہر طرح کی یقین دہانی کروانے کے لئے تیار ہیں، اراکین کی جانب سے قیادت کو یقین دلانے کی کوشش کی جارہی ے کہ پہلے بھی پارٹی آئین کی خلاف ورزی نہیں کی آئندہ بھی نہیں کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی قیادت نے منحرف اراکین کی واپسی کے لئے گیند حمزہ شہباز کی کورٹ میں ڈال دی ہے- اپوزیشن لیڈر کی کلیرئنس سے ہی معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.