خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر مریم نوازشریف میدان میں آ گئیں ۔۔۔ حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

0

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر نے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ ”ڈر ڈر کر بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے “۔


تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے عمران نذیر کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیاہے ،عمران نذیر کی گرفتاری لاہور جلسہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ جانتے ہیں لاہور جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ “مریم نوازشریف کا اپنے اگلے پیغام میں کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت پہلے ہی پولیس سٹیشن میں موجود ہے ، ان کو رہا کروانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ، کوئی قانونی اور سیاسی آپشن کو خالی نہیں جانے دیا جائے گا ۔مریم نوازشریف نے اپنے تیسرے پیغام میں عمران نذیر کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں کہا کہ ” زندہ باد عمران نذیر ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہیں اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، وہ زبردست عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہیں ۔یاد رہے کہ عمران نذیر کو نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے ، انہیں آج دوپہر لاہور کی شاہرا ماڈل ٹاون لنک روڈ پر وارڈنز کی جانب سے روکا گیا اور گاڑی پولیس کو مطلوب ہونے کا بتایا گیا جس کے بعد انہیں فیصل ٹاون تھانے منتقل کیا گیا تاہم اب انہیں چوہنگ کے تھانے میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے جہاں نیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا








شیئر کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.